لکھنؤ: شدید گرمی کے درمیان کوئلے کی کمی اور کچھ بجلی گھروں میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے بجلی بحران کا شکار اترپردیش میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ عید اور دیگر تیوہاروں میں وافر مقدار میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں.
یوگی نے اتوار کو اعلی سطحی ٹیم09 کی میٹنگ میں کہا کہ اکشے ترتیا، پرشورام جینتی اور عید کے موقع پر غیر منقطع بجلی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
غیر ضروری طور سے بجلی نہ کاٹی جائے۔
مذہبی مقامات کے آس پاس صفائی، شفاف پینے کے پانی وگیرہ کے انتظامات کئے جائیں۔