مانگی تنگی، سدھ چھیتر (مہاراشٹر) کرم یوگی پیٹھا دھیش سوستی مسٹر رویندر کیرتی سوامی جی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی عدالت عظمیٰ کے ذریعہ میڈیکل کونسل آف انڈیا کی ریویو پٹیشن کی بنیاد پر میڈیکل و ڈینٹل نصابات کی مشترکہ داخلہ امتحان(این ای ای ٹی) کرائے جانے کا حکم دیا گیا جس میں جین اقلیتی اداروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
آئین ہند کی دفعہ 30 اور31 کی واضح خلاف ورزی اور اقلیتوں کے حقوق کی حق تلفی ہے جو ناانصافی ہے۔ ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے مقصد سے ہی آئین ہند میں دفعہ 30اور 31 کے تحت اقلیتوں کو اپنی ضرورت اور خواہش کے مطابق تعلیمی ادارہ قائم کرنے اور انتظام کرنے، اس میں داخلہ عمل معین کرنے، فیس مقرر کرنے اور اساتذہ کے انتخاب کا حق فراہم کیا گیا ہے۔
عدالت عظمیٰ کے موجودہ حکم کے تحت ہونے والے اقلیتوں کے حقوق کی حق تلفی کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں اور حکومت ہند اور عدالت عظمیٰ سے اس حکم پر دوبارہ غور کرنے اور اقلیتی اداروں کو اس حکم سے باہر رکھنے کی امید کرتے ہیں۔