ایک زمانہ تھا جب بلیک بیری دنیا بھر میں مقبول اسمارٹ فونز کمپنیوں میں سے ایک تھی مگر کینیڈا کی اس کمپنی نے ستمبر 2016 میں اعلان کیا تھا کہ مالی مشکلات کے باعث وہ مزید اسمارٹ فونز تیار نہیں کرے گی۔
بعد ازاں کمپنی نے اپنا لائسنس چینی کمپنی ٹی سی ایل کو دے دیا تھا اور اس کی جانب سے کچھ فونز بھی پیش کیے گئے تھے۔مگر اب 4 جنوری کو بلیک بیری کا عہد ختم ہورہا ہے اور ایسا دوسری بار ہوگا اور بظاہر اس بار یہ حقیقی اختتام ہے۔







