اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ جنکشن اسٹیشن پر سپر فاسٹ شیوگنگا ایکسپریس کی زد میں آنے سے دو ریل مسافروں کی موت ہوگئی۔ اٹاوہ کے ایس ایس پی سنجے کمار نے آج یہاں یہ جانکاری دی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک کی موت موقع واردات پر جبکہ دوسرے کی موت سیفئی میڈیکل یونیورسٹی میں علاج کے دوران ہوگئی۔ موت کے شکار ہوئے مسافروں کی شناخت صاحب سنگھ(55) اور گڈو رام(45) کے طور پر ہوئی ہے ۔ دونوں ریل مسافر وارانسی ضلع کے چوبے پور تھانے کے چھیتونا گاؤں کے رہنے ہیں۔
یہ لوگ جسونت نگر کی منڈی سے مٹر کا دانا خریدنے گئے تھے ۔ موت کے شکار بنے دونوں کے خاندانی اراکین کو پولیس کی جانب سے جانکاری دے دی گئی ہے ۔ دونوں مہلوکین کے خاندانی ذرائع اٹاوہ پہنچ گئے ہیں دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد آخری رسوم کے لئے لے جایا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ صاحب سنگھ ولد شری رام باشندہ چھیتونا تھانہ چوبے پور وارانسی اپنے گاؤں کے ہی گڈو ولد کھچڑو رام باشندہ مذکوروہ بالا گاؤں کے ہی رمیش، رویندر، اوم پرکاش، گولو سمیت تقریبا ایک درجن ساتھیوں کے ساتھ ٹرین کا انتظار کررہے تھے ۔ ٹرین آنے میں کچھ ہی وقت تھا کہ تبھی اچانک باتھ روم لگنے کی وجہ صاحب سنگھ پلیٹ فارم تین سے پٹری عبور کر کے چار اور پانچ کی طرف چلے گئے وہ واپس پٹریوں کو کراس کر پلیٹ فارم پر آرہے تھے کہ تبھی ٹرین آگئی۔
ٹرین کو نزدیک آتا دیکھ گڈو نے صاحب سنگھ کو پلیٹ فارم پر ہاتھ پکڑ کر کھینچے کی کوشش کی اور اس کوشش میں دونوں ہی ٹرین کی زد میں آگئے ۔ جس سے صاحب سنگھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ گڈو بری طرح زخمی ہوگیا۔ اس کے ہاتھ پیر و سر میں شدید چوٹ آئی ہے ۔ زخمی گڈو کو علاج کے لئے ضلع اسپتال ہوتے ہوئے سیفئی میڈیکل یونیورسٹی میں داخل کرایا گیا ہے جہاں علاج کے دوران گڈو کی بھی موت ہوگئی۔