یورپی ممالک کے 65 قانون سازوں نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے پیش نظر دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں اپنی حاضری انتہائی محدود کر دیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق 65 یورپی قانون سازوں نے مشترکہ مراسلے پر دستخط کیے۔









