ماسکو، 11 مارچ ؛روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر پینکن نے کہا ہے کہ یوکرین میں فوجی ارروائی کے سلسلے میں روس پر عائد پابندیوں کے نتائج یورپ کو بھگتنا پڑیں گے ۔
اخبارازویستیا کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں انھوں نے کہا ’’آپ ہم پرعائد کی گئی عائد پابندیوں کے اثرات ابھی سے دیکھ سکتے ہیں ، مغربی یورپ پربھی مرتب ہونے والے ہیں ۔ وہ ہم پر منحصر ہیں ۔ تاہم یہ اس لیے متاثر نہیں ہوں گے کہ ہم توانائی کی فراہمی کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں، بلکہ اس لیے کہ ہم اپنے معاہدوں اوراپنی ذمہ داریوں کو بخوبی پورا کرتے ہیں ۔