صحرائے صحارا سے آنے والے اینٹی سائیکلون سسٹم سربیرس کے اثرات سے یورپ کے شہری بلبلا اٹھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سربیرس سے یورپ میں شدید گرمی کی لہر دیکھنے میں آئی جس نے سیاحوں کو بےحال کردیا، گرمی سے پریشان سیاحوں نے سوئمنگ پولز اور سایہ دار جگہوں کا رخ کرلیا۔
ادھر اٹلی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت میں کام کرنے والا شخص ہلاک ہوگیا جب کہ اٹلی کے 8 بڑے شہروں میں ہیٹ ویو ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔اٹلی کے دو سب سے بڑے جزیروں سسلی اور سارڈینیا میں پارہ 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے ۔
European Cities Face The Heat; Sweltering Temperatures For Spain, Italy
Watch: https://t.co/seMRvnw8Gj | #Europe #HeatWaves #China #Spain #Italy #Johannesburg #Snowfall pic.twitter.com/AyFLLz1zn7
— Business Today (@business_today) July 12, 2023