واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ یورپی لیڈروں کے پاس یوکرین تنازعہ کو ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، جب کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اسے حل کرنا چاہتے ہیں۔
مسٹر ٹرمپ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’وہ (یورپی لوگ) انتہائی غیر معمولی صورتحال میں ہیں۔ وہ نہیں جانتے کہ جنگ کیسے ختم کی جائے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ جنگ کیسے ختم کی جائے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ’’میں پچھلے ایک ہفتے یا اس سے پہلے سے یورپ میں ہونے والے واقعات پر نظر کر رہا ہوں۔ اگر ہم یوکرینے تنازع کو حل کرنے میں ناکام رہے تو یہ صورت حال تیسری عالمی جنگ میں بدل سکتی ہے۔