مدینہ منورہ: رمضان کی آمد آمد ہے اور اس سے قبل ہی دنیا بھر سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم مسجد نبوی میں حاضری دینے پہنچ رہے ہیں۔ مسجد نبوی کے امور کے نگراں ادارے کے مطابق ایک ہفتے میں 55 لاکھ 80 ہزار سے زائد معتمرین نے روضہ رسول پر حاضری دی جب کہ 3 لاکھ سے زائد خوش نصیبوں نے ریاض الجنۃ پر نماز پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔









