جے پور:راجستھان اسمبلی انتخابات کے لئے آج صبح آٹھ بجے شروع ہوئی ووٹنگ کے دوران دارالحکومت جے پور سمیت کئی مقامات پر الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے کئی مقامات پر ووٹنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔
File Photo
موصول اطلاع کے مطابق جے پور کے کشن گوپال،ودیا ساگر،مالویے نگر،ہوا محل،سانگا نیر،آدرش نگر،مانسروور،چاکسو،بسی علاقے کے پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ووٹنگ تاخیر سے شروع ہوئی ۔اس دوران مراکز کے آگے ووٹروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔لوگوں کو ووٹ دینے کے لئے کافی دیر انتظار کرنا پڑا۔اسی طرح جودھپور ضلع میں سردار پورا اور شیرگڑھ علاقوں کے علاوہ چتوڑ گڑھ،دھول پور اور دیگر اضلاع کے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر بھی ای وی ایم مشینوں میں تکنیکی خرابی کی اطلاع ملی ہے ۔اس وجہ سے کئی پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم مشینیں بدلی بھی گئی ہیں۔ووٹروں میں کافی جوش نظر آرہا ہے جس سے پولنگ مراکز پر صبح سے ہی لمبی لمبی لائن لگ چکی ہیں۔ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے اور اب تک کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی خبر نہیں آئی ہے ۔حالانکہ اجمیر میں ایک پولنگ بوتھ افسر کی اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔