لکھنؤ : توحید المسلمین ٹرسٹ لکھنؤ کی یونٹی ایجوکیشن پروگرام کے تحت شہر و بیرونِ شہر کے مختلف اداروں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جہاں توحیدالمسلمین ٹرسٹ کی جانب سے تمام طلبہ کو نہ صرف یہ کہ کوئی فیس ادا نہیں کرنی پڑتی بلکہ ان کو اسکول یونیفارم ،شوز،سویٹر، کتابیں و دیگر ضروریات کی چیزیں بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔
ان طلبہ و طالبات نے اس سال یو پی بورڈ کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا کہ معاشی طور پر پسماندہ طبقہ کے بچوں کو اگر مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ اپنی صلاحیوں کا بھر پور مظاہرہ کر سکتے ہیں۔
ٹرسٹ کی طرف سے لکھنؤ کے مختلف اداروں کے طلبہ و طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ مہاتما گاندھی میں انٹر کی طالبہ علیشا رضوی نے 75 فیصد اور محمد حذیفہ نے 72 فیصد نمبر حاصل کئے۔
جامعہ پبلک اسکول کی عروج فاطمہ نے 79فیصد نمبر حاصل کئے۔ مہاتما میموریل اسکول لکھنؤ کی خیر النساء نے 74 فیصد اور علیشا فاطمہ نے 73 فیصد، فہمینہ فاطمہ نے 72 فیصد اور آسیہ بانو نے 71 فیصد نمبر حاصل کر کے ادارہ کا نام روشن کیا۔
توحیدالمسلمین ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام یونٹی ایجوکیشن پروگرام کے تحت لکھنؤ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات نے ہائی اسکول کے امتحان میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان میں عذرا فاطمہ نے 84 فیصد، وفا فاطمہ نے 82 فیصد، تنویر فاطمہ، لائبہ حیدری اور طیبہ فاطمہ نے 80 فیصد سے زائد نمبر حاصل کر کے اپنا نام روشن کیا۔ ان کے علاوہ ٹرسٹ کی اسکیم کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے ملکہ انٹر کالج، اسندرہ بارہ بنکی کے طلبہ و طالبات نے بہترین نتائج حاصل کرکے اپنا اور اپنے ادارہ کا نام روشن کیا۔
ان میں مصور عباس نے 89 فیصد نمبر حاصل کئے اور وہ اپنے کالج میں اول مقام پر رہے۔ مہک بانو نے 88 فیصد، محمد شعیب نے 87 فیصد، فضہ زہرا اور عریضہ بانونے 86 فیصد، نوید حیدر، شجاع عباس اور صفت فاطمہ نے 85 فیصد، بتول زہرا نے 84 فیصد، شباہت زہرا اور اقرا فاطمہ نے 83 فیصد، عالیہ بانو ، محمد جواد، تاج بانو، محمد منظور، تبسم بانو اور تسنیم فاطمہ نے 82 فیصد، یاسمین اور ثانیہ زہرانے 81 فیصد اور ثانیہ بانو، محمد ارشاد، مظاہر علی اور ایاز عباس نے 80 فیصد نمبر حاصل کرکے نمایاں کامیابی کا مظاہرہ کیا۔
ڈاکٹر سید کلب صادق نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش دی۔ ٹرسٹ کے سکریٹری اور اس اسکیم کو کامیابی کی راہ دکھانے والے نجم الحسن رضوی، یونٹی مشن اسکول کے مینجر ڈاکٹر کلبِ سبطین نوری اور پرنسپل شبانہ احمد نے مبارک باد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لئےلائحۂ عمل تیار کرنے کے لئے کاؤنسلنگ اور پرسنالٹی ڈیولپمنٹ، کمپیوٹر کے مختلف کورسز اور انگلش اسپیکنگ کے کلاسز کی تیاری شروع کر دی ہے۔