نئی دہلی: دہلی آبکاری گھوٹالہ معاملے میں سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا کو ایک بار پھر رائوز ایونیو کورٹ نے جھٹکا دیا ہے۔
آبکاری کیس میں عدالت نے سی بی آئی والے معاملے پر منیش سسودیا کی 14 دنوں کی عدالتی حراست بڑھانے کا فیصلہ سنایا ہے۔ یعنی سسودیا آئندہ 3 اپریل تک عدالتی حراست میں ہی رہیں گے۔قابل ذکر ہے کہ منیش سسودیا فی الحال ای ڈی کی حراست میں ہیں۔
سی بی آئی کیس میں عدالتی حراست ختم ہونے پر آج انھیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران سی بی آئی نے کہا کہ جانچ اب بھی جاری ہے اور اہم موڑ پر ہے۔
سی بی آئی کی باتیں سننے کے بعد عدالت نے منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 14 دنوں کی توسیع کرنے کا فیصلہ سنایا۔