تیسری ساؤتھ ایشیا انٹرنیشنل کنزیومر انڈسٹری کی نمائش جمعہ سے کراچی میں شروع ہوگئی ہے جس میں ایرانی کمپنیوں سمیت ایک سو سے زائد کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔
کراچی کے تاجر اور ایران، انڈونیشیا اور قطر سمیت مختلف ممالک کے سفارت کار اس بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس نمائش میں شریک کمپنیوں نے گھریلو سامان، خوراک، ڈٹرجنٹ، اسٹیشنری، کچن کے سامان، کپڑے، بیگز اور کاسمیٹکس جیسی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی ہیں۔
ایرانی کمپنیاں بھی اس نمائش میں خاص طور پر موجود ہیں، ان کا ماننا ہے کہ اس نمایش میں شریک ہونے سے، پاکستانیوں کے درمیان ایرانی اشیاء کو بہتر انداز میں متعارف کرانے کا موقع فراہم ہوگا۔ ایرانی مصنوعات کے حوالے سے کراچی میں ایرانی قونصلر جنرل نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی و مذہبی اشتراکات اور ہمسایگی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ایک اچھا موقع فراہم کرتے ہیں۔
یہ تین روزہ نمایش علاقائی ممالک کی مصنوعات کو بہتر انداز میں متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔