مدینہ منورہ:مسجد نبوی ﷺ میں آنے والے زائرین نے غلاف کعبہ کی تراش خراش، اسے بننے اور اس کی سلائی کڑھائی کے عمل میں حصہ لیا۔مسجد حرام میں میں نمائشی امور کے ذمہ دار صدارت عامہ کی ایجنسی نے ایجنسی برائے نمائشوں اور عجائب گھر کے امور کے تعاون سے مسجد نبویﷺ میں خانہ کعبہ کی صفائی میں استعمال ہونے والے لوازمات اور غلاف کی نمائش کا انعقاد کیا۔









