نئی دہلی، ؛ کانگریس جنرل سکریٹری اور مشرقی اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے انتخابات کے بعد سروے (ایگزٹ پول) کو اپوزیشن کا حوصلہ توڑنے کی سازش قرار د ہوئے اسے پارٹی کارکنوں سے ہمت اور پولنگ مراکز پر قریبی نظر رکھنے کی اپیل کی ہے۔
مسز پرینکا گاندھی نے یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ایگزٹ پول کے نتائج صرف اپوزیشن کا حوصلہ توڑنے کے لیے پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں،اسلئے اس طرح کے پرچار اور افواہوں پر توجہ دینے کی بجائے محتاط اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا’’پیارے کارکنوں، بہنوں اور بھائیوں، افواهوں اور ایگزٹ پول سے ہمت مت هاریئے۔ یہ آپ کا حوصلہ توڑنے کے لئے پھیلائی جا رہی ہیں. اس دوران آپ کی مستعدی اور چوکسی اور بھی اہم ہوجاتی ہے. اسٹرانگ روم اور ووٹوں کی گنتی مراکز میں ڈٹے رہئے اور چوکنا رہیے. ہمیں پوری امید ہے کہ آپکی اور ہماری محنت پھل لائے گی‘‘۔
قابل غور ہے کہ زیادہ تر ایگزٹ پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد کو پھر سے مکمل اکثریت ملنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے. اس سے کانگریس، دیگر اپوزیشن پارٹیوں اور ان کے حامیوں اور کارکنوں میں مایوسی کا ماحول ہے۔