لکھنؤ: بی جےپی نے اترپردیش میں کانپور میڈیکل کالج کو ترقی دینے کے پروجکٹ میں تاخیر ہونے کے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس جھوٹ اور گمراہ کرنے کی سیاست کررہی ہے۔
اس پروجکٹ کا کام تقریبا پورا ہوچکا ہے۔
اترپردیش حکومت کے ترجمان اور سینئر وزیر سریش کمار کھنہ نے بدھ کو کہا کہ ریاست میں اپنا وجود کھو چکی کانگریس اب اس طرح کے غلط بیانی میں مصروف عمل ہے۔