نئی دہلی، 8 فروری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی کو جمعہ کے روز زبردست جھٹکا دیتے ہوئے وزیر اعلی کے طور پر ان کے دور اقتدار میں بننے والی یادگاروں اور ہاتھی کے مجسموں کے خرچ کا پیسہ لوٹانے کا حکم دیا۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے 2009 میں دائر کی گئی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔
عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں اس کا یہی موقف ہے کہ محترمہ مایاوتی کو بتوں پر خرچ کیا گیا سرکاری پیسہ واپس کرنا چاہئے۔