چین میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کئی ویکسینز کی تیاری پر کام ہورہا ہے جو ابھی تجرباتی مراحل سے گزر رہی ہیں۔تاہم وہاں اہم ورکرز کو لگ بھگ ایک ماہ سے تجرباتی کورونا وائرس ویکسین کا استعمال کرایا جارہا ہے تاکہ وہ کووڈ 19 سے محفوظ رہ سکیں۔
یہ انکشاف چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی)کے سربراہ زینگ زونگائی نے کیا۔
انہوں نے سی سی ٹی وی کو بتایا کہ ایک ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری 22 جولائی کو دی گئی تھی۔