سہارنپور : بجلی چوری کے نام پر ۷۰فیصدپسماندہ لوگوںکا استحصال کیاجارہاہے پولیس کو بھی یہ بات معلوم ہے کہ بجلی چوری کی رپورٹ فرضی ہے لیکن یہ سب دیکھنے کے باوجود پولیس کے اعلیٰ افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
بجلی محکمہ کے افسران اورملازمین اپنی من مانی کررہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ بجلی محکمہ کے افسران سماج وادی پارٹی کی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے لکھنؤ میں روزانہ ہونے والی پریس بریف میں کہا ہے کہ افسران اپنے رویہ کو تبدیل کریں اورافسران خود موقع پر جائیں اورجانچ کے بعد مسئلہ کو حل کریں لیکن ایسا کرنے میں بھی افسران ناکام رہتے ہیں اس لئے ایسے افسران کے خلاف کارروائی ضروری ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ وزیراعلیٰ کے احکامات کا بھی افسران پر کوئی اثردیکھائی نہیں دے رہا ہے۔اورانھوں نے اپنارویہ تبدیل نہیں کی۔عام لوگوں کا کہناہے کہ بجلی محکمہ کے چھوٹے اوربڑے افسران اورتحص
یل افسران وملازمین ان کے مسائل کی سماعت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔جب وہ درخواست لیکر افسران کے پاس جاتے ہیںتو انھیں نظرانداز کردیا جاتا ہے۔میٹرچیکنگ اوربجلی کے نام پر غریب لوگوں کا استحصال کیاجارہاہے۔ جب کہ بجلی محکمہ کے افسران وملازمین معاملے کو نپٹانے کیلئے پیسے کا مطالبہ کرتے ہیں۔پیسہ نہ دینے پر ان کے خلاف تھانہ میں رپورٹ درج کرائی جاتی ہے۔اس کے بعد بجلی محکمہ کے افسران ان کا استحصال کرتے ہیں۔سہارنپور شہر میں بھی اسی طرح کے درجنوںمعاملات پیش آرہے ہیں لیکن افسران کی تانا شاہی کے سبب غریب لوگوں کی فریاد پر توجہ دینے والا کوئی نہیں ہے۔