اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ لبنان میں ایک سرنگ میں سرچ آپریشن کے دوران اُن کے 4 اہلکار حادثاتی طور پر مارے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے جنوبی علاقوں میں مارے گئے اسرائیلی فوج کے اہلکاروں کی شناخت ایوگینی زینرشائن، زکرون یعقوب، بنیامین ڈیسٹاو نیگوز اور اریز بن افراہیم کے نام سے ہوئی۔









