غزہ، 2 فروری (اسپوتنک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملک میں کورونا وائرس وبا ایمرجنسی میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔فلسطین کی سرکاری خبررساں ایجنسی وافا (ڈبلیو اے ایف اے)نے یہ اطلاع دی ہے۔
مسٹر عباس نے پیر کو کہا ’’ہم نے فلسطین میں ایمرجنسی کی صورتحال کو دو فروری (منگل) سے آئندہ 30 دنوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔ گزشتہ ہفتے ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں متاثرین کی کل تعداد 179505 تک پہنچ گئی ہے اور 2023 لوگوں کی اس وائرس سے موت ہوچکی ہے۔