لکھنؤ ، 17 ستمبر (یو این آئی) گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل نے کورونا کے علاج میں مفید ادویات پر دی گئی جی ایس ٹی چھوٹ کی مدت اور 31 دسمبر تک بڑھانے کے ساتھ ہی کینسر کی کچھ ادویات اور بہت سی دیگر مصنوعات اور اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرحوں میں کچھ تبدیلی کی ہے ۔
کورونا کی وجہ سے 18 ماہ کے بعد پہلی بار منعقد ہوئی جی ایس ٹی کی 45 ویں میٹنگ میں یہ فیصلے لیے گئے ۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں گجرات کے علاوہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خزانہ کے ساتھ وزارت خزانہ کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔