ڈبلن 23 ستمبر(اسپوتنک)فیس بک نے متنبہ کیاہے کہ اگر آئرش ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن امریکہ کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کرنے پر پابندی لگاتا ہے تو فیس بک یورپ سے باہر ہوسکتا ہے۔
فیس بک کے آئرلینڈ میں ڈیٹا پروٹیکشن اور ایسوسی ایٹ جنرل کاونسل کے سربراہ یونے کونین نے ایک عدالت میں داخل درخواست میں اس کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔
ڈلبن میں ایک کورٹ فائلنگ میں، فیس بک کے پارٹنروکیل نے لکھا کہ پابندی نافذ کرنے سے کمپنی اپنی سروس آپریٹ کرنے سے قاصرہوجائے گی۔