فیس بک نے اپنی میسنجر ایپ کو مزید سادہ بناتے ہوئے ڈسکور ٹیب کو نکال دیا ہے، جسے سوشل نیٹ ورک نے چیٹ بوٹ پلیٹ فارم کے لیے پیش کیا تھا۔
میسنجر میں اس نئی تبدیلی کا اعلان گزشتہ سال اگست میں کیا گیا تھا اور اب تبدیل شدہ ایپ کو صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ فیس بک نے 2018 میں میسنجر کو مکمل ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایپ کو سادہ کیا جائے گا تاکہ فیچرز کی بھرمار صارفین کو پریشان نہ کرسکے۔
یہ اعلان اس وقت میسنجر کے سربراہ ڈیوڈ مارکوس نے کیا تھا جو اب فیس بک کے بلاک چین ڈویژن کے سربراہ ہیں، جبکہ میسنجر کو اسٹان چوڈنووسکی سنبھال رہے ہیں۔
اس مقصد کے لیے ایسے تمام کاروباری عناصر کو ایپ سے نکالا جارہا ہے جو صارفین استعمال نہیں کرتے۔









