لکھیم پورکھیری(نامہ نگار)تھانہ ندھاسن علاقہ کے ایک گائوں میں نوجوان نے لڑکی کی آبروریزی کرنے کی کوشش کی۔لڑکی کے ذریعہ شور مچائے جانے پر اہل خانہ نے نوجوان کو پیٹا اور اسے پولیس کے حوالے کردیا۔
موصولہ خبر کے مطابق تھانہ علاقہ کے ہرشن پور گائوں میں ایک نوجوان نے گھر میں گھس کر زبردستی لڑکی کی آبروریزی کرنے کی کوشش کی۔لڑکی کے ذریعہ شور مچانے پر اہل خانہ نے نوجوان کی پٹائی کردی ۔
جس کے بعد نوجوان کوموقع پرپہنچی پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔خبر تحریر کئے جانے تک لڑکی کے اہل خانہ کے ذریعہ تھانہ میں تحریر نہ دئے جانے کے سبب پولیس نے نوجوان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔اس سلسلے میں کوتوالی انچارج بی پی یادو نے بتایا کہ لڑکی اوراس کے اہل خانہ کے ذریعہ کوئی شکایت موصول ہوتی ہے تونوجوان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔فی الحال نوجوان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔