امریکا میں ایک بڑے سپر اسٹور پر ایک خاتون کے کھانسنے پر انتظامیہ نے 35000 ڈالر کی غذا تلف کردی پینسلوانیا میں جیریٹی سپراسٹور کے مالک جو فیسولہ نے بتایا کہ ایک خاتون نے باری باری پہلے تازہ غذاؤں، بیکری مصنوعات اور اس کے بعد گوشت پر کھانسا جس کے بعد کھانے کی بڑی مقدار کو تلف کیا گیا جس کی قیمت ہزاروں ڈالرہے۔









