اٹاوہ : اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کی سول لائن پولیس نے ایک داروغہ کو بلیک میل کر رنگداری مانگنے کے الزام میں فرضی میڈیا نمائندے کو گرفتار کیا ہے ۔اٹاوہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آکاش تومر نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ۱۸؍جون کو تھانہ سول لائن پر تعینات سب انسپکٹرسبودھ سہائے نے شکایت درج کرائی ہے کہ ایک سنت تیوری نامی شخص کی جانب سے انہیں بلیک میل کیا جارہا ہے ۔سنت تیواری اپنے آپ کو میڈیانمائندہ بتاتا ہے ۔
اس نے ان سے ۵۰ہزار روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔الزام ہے کہ سنت تیواری سب انسپکٹر کو اس بات کی دھمکی دیتا تھا کہ اس کے پاس ان کی ایک ویڈیو ہے جسے سوشل میڈیا پر وائرل کر کے وہ ان کی نوکری ختم کرا دے گا۔بلاآخر جب سبودھ نے پیسے نہیں دئے تو سنت تیواری نے ویڈیو وائرل کردیا۔ویڈیو میں بتایا جارہا ہے کہ سبودھ اور ان کے ساتھی پولیس اہلکار نے چوری؍لوٹ کی واردات کو انجام دیا ہے ۔جب ایس پی نے ویڈیو کی جانب کرائی تو وہ فرضی پائی گئی۔مسٹر تومر نے بتایا کہ مرضی میڈیا نمائندے کے خلاف پولیس کی شبیہ خراب کرنے اور سب انسپکٹر کو بلیک میل کرنے کے الزام میں سول لائن تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔پولیس نے جمعہ کی صبح سنت تیواری کو کوچنگ کے دوران آئی ٹی چوراہے سے گرفتار کرلیا ہے ۔