گورکھپور : یونین بینک آف انڈیا کی اصل برانچ واقع کرنسی چیسٹ میں نقلی نوٹ برآمد ہوئے۔چھ ماہ سے گورکھپور ،بستی،اعظم گڑھ زون کی برانچوں سے روپئے یہاں لائے گئے تھے۔
کل ۱۰۵۰۰روپئے کے نقلی نوٹ برآمد ہونے کے بعد بینک کے چیف انتظامیہ نے کینٹ تھانہ میں مقدمہ درج کرایا۔بینک کا الزام ہے کہ گورکھپور علاقہ کی ۸برانچوں میں جعلسازوں نے یہ نقلی نوٹ جمع کرائے تھے۔یہ روپئے مین برانچ کے چیسٹ کرنسی میں پہنچے تو اس کی اطلاع افسران کو ہوئی۔چیف منیجر (گورکھپور منطقہ) نے معاملے میں نامعلوم افراد کے خلاف جعلسازی اور بینک میں نقلی نوٹ جمع کرانے کا معاملہ کینٹ تھانہ میں درج کرایا۔انہوں نے تحریر دے کر سلسلہ وار م
علومات تھانہ انچارج کے سپرد کی ہے۔بینک کے چیسٹ کرنسی میں ملے یہ نوٹ ۲۰۱۳میں جمع کرائے گئے تھے۔اس سلسلہ میں ملازمین کے کردار کو صاف ستھرابتایا جارہاہے۔ایف آئی آر میں تاخیر کی وجہ محکمہ جاتی تفتیش بتائی جارہی ہے۔نقلی نوٹوں میں ایک ہزار کے ۸اور پانچ سو کے ۵نوٹ شامل ہیں۔