نئی دہلی ، 6 اپریل ؛ وزیر اعظم نریندرمودی نے خاندانی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاندانی سیاست جمہوریت کی دشمن ہے اور اسے فروغ دینے والی جماعتوں نے ہمیشہ ووٹ بینک کی سیاست کی ہے۔
مسٹر مودی نے ورچوئل ذرائع سے بدھ کے روز یہاں بی جے پی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کارکنوں ، وزراء، اراکین پارلیمنٹ اورعہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کئی دہائیوں تک کچھ سیاسی جماعتوں نے صرف ووٹ بینک کی سیاست کی ۔
کچھ لوگوں کو ہی وعدے کرو، زیادہ تر لوگوں کا استحصال کرو ، تفریق-کرپشن یہ سب ووٹ بینک کی سیاست کا ’سائیڈ ایفیکٹ‘ تھا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اس ووٹ بینک کی سیاست کو نہ صرف ٹکر دی ہے بلکہ ملک کے شہریوں کو اس سے محتاط کرکے اس کے نقصانات سے آگاہ کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے ۔
انہوں نے تین چار نسلوں نے خود کووقف کر بی جے پی کو کامیاب بنایا ہے ۔ بی جے پی ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے منتر پر عمل پیرا ہے۔ 4 ریاستوں میں بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت لوٹ آئی ہے۔