بیونس آئرس: ارجنٹائن کا ایک جوڑا 1928 کی ماڈل کی کار میں دنیا کے 102 ممالک کا چکر لگاکر 22 سال بعد واپس اپنے گھر پہنچ گیا تاہم اس دوران جوڑے کے 4 بچے ہوئے جو گھر پہنچتے پہنچتے جوان ہوگئے۔
شوق کا کوئی مول نہیں اور اپنی خواہش کی تکمیل میں انسان وہ کچھ کر جاتا ہے جس کا تصور بھی ناممکن ہوتا ہے۔ یہی ولولہ اور جنون حضرت انسان کو دیگر مخلوقات سے ممتاز کرتا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن کے ایک خاندان نے 25 جنوری 2000 میں ایڈوانچر کا آغاز کیا تھا جس کا ہدف دنیا بھر کا چکر لگانا تھا۔ سفر کا آغاز شادی شدہ جوڑے نے کیا تھا لیکن گھر واپسی 4 نوجوان بچوں کے ساتھ ہوئی۔