بنگلور: عظیم فلم ساز، ہدایت کار اور ڈرامہ نگار گریش کارنڈ بعمر ۱۸ / سال میں دنیا سے چل بسے۔ وہ ایک طویل عرصہ سے بیمار تھے۔ آج بنگلور میں واقع اپنی رہائش گاہ پر آخری سانسیں لیں۔
گریش نے کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے کنڑا فلموں میں اپنا جادو جگایا۔ انہیں پدما شری اور پدما بھوشن ایواڈس سے بھی نوازا گیا۔ وہ ہندوستان کی تقریبا زبانیں جانتے تھے۔ انہوں نے 1970ء میں کنڑا فلم ”سمسکار“ اسکرین رائیٹر کے حیثیت سے اپنی شروعات کی تھی۔
اس فلم کیلئے انہیں گولڈن لوٹس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے کئی ہندی فلموں میں بھی کام کیا ہے جن میں سلمان خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیر اعلی کمار سوامی اور دیگر فلمی شخصیتوں نے ان کے دیہانت پر اظہار تعزیت پیش کیا۔