لکھنو؛ پاکستان کی شیعہ علم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے یہاں بڑے امام باڑے میں منعقد ایک مجلس میں کہا پاکستان سے محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں- بڑا امام باڑے کے صحن اور سبزہ زار پر مجلس میں تل رکھنے کی جگہ نہیں تھی موقع تھا۔ مولانا مرزا محمد اطہر اور مرزا محمد اشفاق کے ایصال ثواب کی مجلس کا ۔
اس مجلس کو پاکستان سے خصوصی طور سے لکھنو پہنچے مشہور عالم دین اور ذاکر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان سے محبت کا پیغام لیکر آیا ہوں تاکہ دونوں ملکوں میں خیر سگالی کا جزبہ پیدا ہو۔ اپنی شاندار ذاکری میں انہوں نے زور دیا کہ دین حق کی تریج کے لئے نوجوانوں کو بھی آگے آنا چاہیئے۔
۔ لکھنؤ نے جس طرح میرا استقبال کیا ہے، اس سے صاف ظاہر ہے کہ دونوں طرف کے لوگ ایک دوسرے کا بہت احترام کرتے ہیں۔ مجھے پوری امید ہے کہ آنے والے وقت میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔