معروف عالم ِدین اور ذاکر علامہ طالب جوہری کا انتقال ہوگیا وہ کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج تھے۔اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علامہ طالب جوہری کئی روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر امروہہ گراؤنڈ انچولی میں ادا کی جائے گی۔

علامہ طالب جوہری کے انتقال پر سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایک عظیم عالم دین سے محروم ہوگئے۔
علامہ سید حسن ظفر نقوی نے طالب جوہری کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ ایک پورا عہد ختم ہوگیا ایک ایسا خلا جس کا پر ہونا اب مشکل ہے۔









