سماجوادی پارٹی کا حج کمیٹی آف انڈیا پر احتجاجی مظاہرہ,
ممبئی: عازمین حج کے ساتھ نا انصافی ناقابل برداشت ہے اس لئے فوری طور پر اورنگ آباد امبارکیش پوائنٹ پر اضافی چارج کو فورا ہٹایا جائے کیونکہ یہ اضافی بوجھ حجاج کرام کیلئے غیر ضروری ہے جبکہ سفر حج مہنگا بھی ہوا ہے ایسی صورتحال میں امبارکیش پوائنٹ پر مزید اضافی رقومات کا تقاضہ ناقابل قبول ہے اس لئے اضافی چارج کو واپس لیا جائے اس قسم کا مطالبہ آج یہاں حج ہاؤس پر منعقدہ احتجاجی دھرنا مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے حج کمیٹی آف انڈیا, وزارت اقلیتی امور, وزارت خارجہ اور مرکزی وزیر اقلیتی امور اسمرتی ایرانی سے کیا ہے ۔









