معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کو ان کی خدمات پر معتبر رچرڈ ڈاؤکنس ایوارڈ سے نواز گیا ہے، جس پر ان کے بیٹے فرحان اختر بھی خوشی سے نہال ہیں اور یہ اعزاز ملنے پر اپنے والد کو مبارکباد دی ہے۔
سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر دل کو چھو جانے والے پیغام میں فرحان اختر نے اپنے والد کو تنقیدی سوچ اور انسانی اقدار کے فروغ کے لیے بحیثیت پہلے بھارتی ’رچرڈ ڈاؤکنس ایوارڈ‘ ملنے پر مبارک دی ہے اور کہا ہے کہ آپ واقعی اس ایوارڈ کے حق دار تھے اور یہ فخر کی بات ہے۔
https://www.instagram.com/faroutakhtar/?utm_source=ig_embed