لکھنؤ: اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ریاستی سرکار کے لئے کسانوں کے مفاد ا ت اولین ترجیح ہیں اور اور ا ن کی آمدنی بڑھانے کے لئے ہم عہد بند ہیں۔
مسٹر یوگی نے کہا کہ کسانوں کو ان کی پیداوار کی منافع بخش قیمت دلانے میں منڈیوں کا بڑا رول ہے ۔ اسی لئے منڈیوں کے کام کاج کوآسان، شفاف ، بدعنوانی سے پاک اور کسان دوست ہونا چاہئے ۔ منڈی کے ذریعہ دی جانے والی چھوٹ کا فائدہ کسانوں کو ملنا چاہئے نہ کہ بچولیوں کو۔ منڈی کونسل کے ذریعہ ایسا نظام ہونا چاہئے جس سے کسان منڈی میں آنے کے لئے رضامند ہوں۔سرکاری ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ یہ باتیں کل وزیراعلی نے ریاستی ایگریکلچرل پروڈکشن کونسل کی 15 ویں میٹنگ میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ منڈی کونسل کی ضروریات کو دھیان میں رکھ کر نئی منڈیوں کی تعمیر کی جائے ۔ انہوں نے منڈیوں کی صفائی ستھرائی پر بھی افسران پر زور دیا۔