نئی دہلی، 10 مارچ (یو این آئی) مختلف کسان تنظیموں کے لیڈران 12 سے 16 مارچ تک مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف انتخابی مہم چلائیں گے۔
آل انڈیا کسان سنگھرش کوآرڈینیشن کمیٹی کے ورکنگ گروپ کے ممبر اور آل انڈیا کسان سبھا کے جنرل سکریٹری اتل کمار انجان نے بدھ کے روز کہا کہ کسان لیڈران کولکاتہ، نندی گرام، شہید مینار وغیرہ میں جلسے کریں گے۔
اس انتخابی دورے میں کسان لیڈر راکیش ٹکیت بھی شامل ہوں گے۔ مغربی بنگال میں ان دنوں اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی تشہیر کی مہم زوروں پر ہے۔