پٹنہ،26 مارچ ؛راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی حمایت یافتہ کسانوں کے بھارت بند کا آغاز آج بہار میں پرامن انداز میں شروع ہوا۔
دارالحکومت پٹنہ میں بند کے پیش نظر تمام بڑے چوک چوراہوں پرمجسٹریٹ کی سربراہی میں اضافی پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ متعلقہ تھانہ علاقے کے پولیس اہلکار مسلسل گشت کررہے ہیں۔ جہاں ریلوے پولیس کے اہلکار پٹنہ جنکشن پراسٹیشن کےکیمپس میں مستعد نظرآ رہے ہیں وہیں انتظامیہ کے افسران کی موجودگی میں پولیس کی ایک بڑی تعداد اسٹیشن کے باہر تعینات کی گئی ہے۔
دارالحکومت پٹنہ میں دوسرے دنوں کی طرح صبح سے ٹریفک کے رواں دواں رہنے کی اطلاعات ہیں ۔ سڑک کے کنارے ہر دن کی طرح دکانیں کھلی ہوئی بتائی جارہی ہیں ۔ سٹی بس سروس بھی عام دنوں کی طرح چل رہی ہے۔ اب تک کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ملی ہے۔