فرخ آباد: اترپردیش کے ضلع فرخ آباد میں بدھ پرنیما کے موقع پر پیر کو شری رامپور گنگا گھاٹ پر نہانے گئی چار لڑکوں میں دو کی ڈوب کر موت ہوگئی جبکہ دو کو غوطہ خوروں نے بچا لیا۔
پولیس نے بتایا کہ ضلع کے کمال گنج علاقے کے گرام اکھمیل پور گڑیا باشندہ شیوم(17) اور نگلا منپھول باشندہ سچن(14)،سنی(17) اور منیش(14)آج صبح شری رامپور گنگا گھات پر بیساکھی گھاٹ بدھ پورنیما کے مناسبت سے نہانے پہنچے۔
اس کے بعد چاروں بچے گنگا میں اسنان کرتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوبنے لگے۔