غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے خلاف اپنی جارحیت کے ایک سو ساٹھویں دن مختلف علاقوں پر حملہ کیا۔
غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے البریج کیمپ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس میں نو افراد شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ صیہونی حکومت نے شمال مشرقی رفح کے مختلف علاقوں پر گولہ باری بھی کی۔
غزہ کے شمال میں بیت حانون کو بھی صیہونی حکومت نے جارحیت کا نشانہ بنایا۔ النصیرات کیمپ پر بھی وحشیانہ حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کے شمال پر صیہونی بمباری جاری ہے۔ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے جنوب میں الشیخ ناصر اور مشرقی خان یونس کے کئی علاقوں پر حملہ کیا۔
جبالیا کیمپ کے مشرق میں بھی ایک گھر پر صیہونی جارحیت میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت، غزہ کے جنوب میں کویت اسکوائر پر عمارت کے ملبے کے نیچے سے فلسطینی شہدا کی لاشیں بھی نہیں نکالنے دے رہی ہے۔