پیرس، 28 اپریل (یو این آئی/ اسپوتنک) فرانس کی آئینی کونسل نے مسٹر ایمانوئل میکرون کو دوبارہ ملک کے بطور صدر منتخب کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔کونسل نے کہا ہے کہ مسٹر میکرون کی نئی مدت کار 14 مئی سے شروع ہوگی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ صدارتی عہدہ کے لئے ہوئے انتخابات میں مسٹر میکرون کو 18,768,639 ووٹ ملے جو کہ کل ووٹروں کا 58.55 فیصد ہے۔ جبکہ محترمہ میرین لی پین کو 13,288,688 ووٹ ملے جو کہ کل ووٹرز کا 41.45 فیصد ہے۔
کونسل کے صدر لارینٹ فیبیوس نے بدھ کے روز کہا کہ مسٹر میکرون نے مکمل اکثریت حاصل کی ہے، لہذا آئینی کونسل مسٹر میکرون کو فرانس کے نئے صدر کے طور پر اعلان کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر میکرون کی دوسری میعاد کار 14 مئی سے شروع ہوگی۔