مصر میں گوشت اور مرغی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ ایک نیا مشکوک واقعہ سامنے آیا ہے۔غربیہ گورنری کے ضلع قطور میں منوف لوکلٹی بینک کے اندر سے لوگوں کو گدھے کی 25 کھالیں اور جگر نکالے گئے گدھے ملے۔ شہریوں کو اس وقت پتا چلا جب علاقے میں مردار کی بد بُوپھیلی۔ اس واقعے کے بعد آس پاس کے دیہات کے مکینوں میں خوف و ہراس کی کیفیت پھیل گئی۔









