چین میں نئے قمری سال کی چھٹیوں کے موقع پر کورونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں صفر کورونا پالیسی میں مزید نرمی کردی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق چین نے 8 جنوری سے بیرونِ ملک سے آنے والوں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔