اسرائیل میں ایران کے جوابی حملے کا خوف، صیہونی حکام بنکروں میں چلے گئے، ایمرجنسی نافذ، بن گورین ایر پورٹ بند
۔
سحر نیوز/ ایران: قدس کی غاصب اور جابرصہیونی حکومت نے تہران سمیت ایران کے مختلف علاقوں میں فوجی اور جوہری مراکز پر فضائی حملہ کیا ہے۔
ایران کے جوابی حملے کے پیش نظر صہیونی وزیرجنگ نے مقبوضہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یسرائیل کاتز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد ایران جواب میں میزائل اور ڈرون حملے کرسکتا ہے۔
ایرانی حملوں کے خوف و ڈر کی وجہ سے صیہونی حکام بنکروں میں چلے گئے ہیں اور تل ابیب میں بن گورین ایر پورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔
صہیونی حکومت کے حملوں کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ امریکی سینیٹر جیک ریڈ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں پورے مشرق وسطی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری بھی ہوئے شہید
دہشت گرد صیہونی رژیم کے حملے میں چیف آف جنرل اسٹاف آف آرمڈ فورسز شہید ہو گئے۔
سحر نیوز/ ایران: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی حملے میں ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری شہید ہو گئے ہیں۔
اس سے پہلے دہشت گرد صہیونی حکومت کے فضائی حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی سمیت کئی اعلی فوجی افسران اور جوہری سائنسدان شہید ہونے کی خبر سامنے آ چکی ہے۔ صہیونی حکومت کے فضائی حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی سمیت کئی اعلی فوجی افسران اور جوہری سائنسدان شہید ہوگئے ہیں۔
شہید ہونے والوں میں میجر جنرل حسین سلامی کے علاوہ خاتم الانبیاء ہیڈوکوارٹر کے سربراہ میجر جنرل غلام علی رشید، ڈاکٹر طہرانچی اور ڈاکٹر فریدون عباسی شام ہیں۔