مصر میں مشرقی شہر ’’ العاشر من رمضان‘‘ میں اس وقت ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آگیا جب تیز آندھی اور مٹی کے طوفان کے باعث ایک اشتہاری بینر خاتون انجینئر کے اوپر آ گرا اور مصری انجینئر موت سے ہم کنار ہوگئی ۔
حکام کو انجینئر رانیہ مصطفیٰ کی موت کی اطلاع اس وقت موصول ہوئی جب وہ ایک حادثے کا شکار ہوئیں جہاں کمرشل مالز کے قریب ایک اشتہاری بینر ان پر آگرا۔ یہ کمرشل مال ’’ العاشر من رمضان ‘‘ انویسٹرز ایسوسی ایشن کے قریب ہے۔
خاتون انجینئر کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں فریکچر، چوٹوں اور اندرونی خون بہنے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ مصر کے شہر اور گورنریٹس جمعرات کے روز شدید گردو غبار کی لپیٹ میں رہے جس سے گاڑیوں اور شہریوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔