فیروز آباد، 13 فروری ( یواین آئی) اترپردیش کے فیروز آباد لکھنؤ – آگرہ ایکسپریس وے پر بس اور ٹریلر کے مابین ہوئی شدید ٹکر سے 14 افراد کی موت ہو گئی جبکہ دیگر 31 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جمعرات کی صبح یہاں یہ اطلاع دی ۔
انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ -ایکسپریس وے پر دہلی سے بہار کے موتيهاري جارہی ڈبل ڈیکر بس فیروز آباد ضلع کے ننگلہ کھنگر علاقے میں ٹریلر سے ٹکرا گئی ۔ حادثے میں ٹریلر ڈرائیور سمیت 14 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 31 افراد زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔ مرنے والوں میں بیشتر بہار کے رہنے والے ہیں ۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے۔