یروشلم، 24 جون (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے خلاف شدید لڑائی ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ اسرائیلی نیوز چینل 14 ٹی وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے مسٹر نیتن یاہو نے اتوار کو کہا کہ رفح میں جنگ کا شدید مرحلہ ختم ہونے والا ہے اور اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی میں شدید لڑائی ختم کرنے کے راستے پر ہیں۔









