دنیا بھر میں فراہم کیے جانے والے اسلحے کا نصف سے زائد امریکا اور روس مہیا کر رہے ہیں۔
عالمی امن اور تنازعات پر نگاہ رکھنے والے سوئیڈش تھنک ٹینک سِپری یا انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہےکہ گزشتہ 5برسوں کے دوران دنیا کے مختلف ملکوں کو فراہم کیے گئے مجموعی اسلحے کا 56 فیصد امریکا اور روس کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے۔
ہتھیار برآمد کرنے والے ملکوں میں تیسرا نام چین کا ہے۔
اِس رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں ایک سو ملکوں کے نام اسلحے کی بین الاقوامی فروخت میں شامل ہیں، ان ایک سو ملکوں کی جانب سے برآمد کیے گئے کُل ہتھیاروں میں امریکی اسلحے کا حجم 33 فیصد ہے۔
جبکہ روس نے اپنے اتحادی یا دوسرے ملکوں کو 23 فیصد کے قریب اسلحہ فراہم کیا اور چین کی جانب سے اسلحے کی برآمدات کا حجم 6اعشاریہ2 فیصد ہے۔