نئی دہلی، 8 مارچ (یواین آئی) صدر رام ناتھ كووند نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اتوار کو خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشرے میں غیر معمولی اور قابل ذکر رول ادا کرنے والی 15 خواتین کو ’ ناری شکتی پرسکار ایوارڈ 2019‘ سے نوازا۔
راشٹرپتی بھون میں منعقد اس تقریب میں خواتین و اطفال ترقیات کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے علاوہ وزارت کے سینئر افسران اور معزز شخصیت موجود تھے۔
اعزاز حاصل کرنے والی خواتین میں- آندھرا پردیش میں سریکاکلم کی پدالا بھودیوي، بہار میں مونگیر کی بینا دیوی، جموں و کشمیر میں سری نگر کی عارفہ جان، جھارکھنڈ میں سرائے کیلا كھارسوان راج نگر کی چامي مرمو، لداخ میں لیہہ کی نلجا وانگمو، مہاراشٹر میں پونے کی رشم اردھواریش، پنجاب میں پٹیالہ کی سردارنی مان كور، اترپردیش میں کانپور کی کلاوتی دیوی، اتراکھنڈ میں دہرادون کی تاشي اور ننگاشي ملک، مغربی بنگال میں کولکتہ کی كوشكي چکرورتی، کیرالہ میں الپزا کولم کی بھگيرتھي اماں كارتھيايني اور انڈین ایئر فورس میں مدھیہ پردیش، ریوا کی اونی چترویدی، بہار دربھنگہ کی بھاؤنا کنٹھ اور اترپردیش، آگرہ کی موہنا سنگھ کو’ناری شکتی پرسکار-2019‘پیش کیا گیا۔کیرالہ میں الپزا کی بھگيرتھي اماں ضعف کی وجہ سے ایوارڈ قبول کرنے راشٹر پتی بھون نہیں آ سکیں۔
2019 کے ناری شکتی پرسکارزراعت، کھیل، دستکاری، جنگلات ، وائلڈ لائف کے تحفظ، مسلح افواج اور تعلیم کے میدان میں پیش کئے گئے ہیں۔