\گمشدہ اسمارٹ فون کو تلاش کرنے میں گوگل ایپلی کیشن صارفین کی مدد کر سکتی ہے۔اس مقصد کے لیے گوگل نے فائنڈ مائی ڈیوائس میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کر دیا ہے جس کی مدد سے فون کو گمشدہ فون کو ائیرپورٹس، شاپنگ مالز، اسٹیڈیم اور دیگر مقامات میں بھی تلاش کرنا ممکن ہوگا۔
یہ فیچر اس وقت انتہائی کارآمد ہوگا جب آپ کسی پرہجوم عوامی مقام پر جاکر کسی جگہ اپنا فون گرادیں اور کچھ دیر بعد علم ہونے پر اسے تلاش کرسکتے ہیں یا اس کا ڈیٹا فوری ڈیلیٹ کرسکتے ہیں تاکہ غلط استعمال نہ ہوسکیں۔واضح رہے کہ فائنڈ مائی فون فیچر کے ذریعے صارفین اپنے گم یا چوری ہوجانے والے اینڈرائیڈ فون کوگوگل کی فائنڈ مائی ڈیوائس ایپ سے تلاش یا اس کا ڈیٹا صاف کرسکتے ہیں۔